چترال: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو بھرپور سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لئے کلیرنس آپریشن جاری رہے گا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گی۔