ژوب: (دنیا نیوز) گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار ناصر خان سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ روڈ سوڑہ پل کے ساتھ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ میں سردار ناصر خان سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال پہنچا دی ہیں۔