سوئی: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں گاؤں غلام رسول ملک کے مقام پر دھماکا ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔