پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا، ایس ایس پی سونیا شمروز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا اور انہیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسرآف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ سونیا شمروز خان ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھے۔
— Muhammad Ali (@aliakhoon) September 18, 2023
ایس ایس پی سونیا شمروز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کام کے دوران ثقافتی اصولوں اور حساسیت کو مدنظررکھا اسی وجہ سے خواتین سے متعلق جرائم کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بٹگرام میں خواتین رپورٹ درج کرنے پولیس سٹیشن نہیں آتی تھیں، اب خواتین ہماری مدد لینے آتی ہیں۔