کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کروانے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو الیکشن کمیشن کے اعلان پر تحفظات سے آگاہ کر دیا، بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سی ای سی اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، سی ای سی الیکشن کمیشن کے اعلان پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اعلان
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اعلان خلاف آئین ہے جو قابل قبول نہیں، الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا صوبائی چیف سیکرٹریز کو انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کا حکم
ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر جوابدہ ہونا پڑے گا، سی ای سی اجلاس میں عوام میں جانے اور عدلیہ سے رجوع کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔