حیدرآباد رینج میں پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

Published On 21 September,2023 11:40 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد رینج میں پولیس انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کر دی گئیں۔

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے ریجن میں تعنیات انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کے ضلع تبدیل کر دیے۔

مجموعی طور پر 206 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کے اضلاع تبدیل کیے گئے ہیں، انسپکٹرز و سب انسپکٹرز کے اضلاع کی تبدیلی کا آرڈد جاری کر دیا گیا۔