خود کش دھماکے میں شہید ڈی ایس پی نواز گشکوری کی نماز جنازہ ادا

Published On 29 September,2023 05:03 pm

مستونگ: (دنیا نیوز) خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی نواز گشکوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہید کی نماز جنازہ مستونگ ایس پی آفس میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔

پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔