خیبر پختونخوا پولیس بہادر جوانوں کی فورس ہے: آئی جی اختر حیات گنڈا پور

Published On 29 September,2023 07:19 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور اور چیف سیکرٹری اسلم چودھری نے دوآبہ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا، خود کش حملے سے شہید ہونے والی مسجد کا جائزہ لیا اور جوانوں سے بات چیت کی۔

آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختو خوا پولیس بہادر جوانوں کی پولیس ہے، جو ہر محاذ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ دو خودکش حملہ آور تھے جو جمعے کے نماز کے دوران مسجد میں گھسنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دوآبہ پولیس کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین گیٹ پر خود کش بمبار کو روکا جس کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اختر حیات گنڈا پور نے کہا کہ دوآبہ پولیس کو جواں مردی سے دہشت گردوں کو روکنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔