ہنگو: (دنیا نیوز) پولیس نے مسجد میں خودکش دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، موقع پر موجود شواہد اکٹھا کر کے ابتدائی رپورٹ کی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، دو خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کےلئے عین وقت پر پہنچے تھے، پولیس نے بروقت ریسپانس سے ایک خودکش حملہ آور کو مسجد کے باہر ہلاک کر دیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے وقت نمازی بروقت مسجد سے نکلے، نمازی وقت پر مسجد سے نکلنے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کہاں سے آئے، تحقیقات ہر پہلو پر جاری ہے۔