بھگوڑے یوٹیوبر کی را سے جڑے روہت شرما سے خفیہ بات چیت منظر عام پر آگئی

Published On 04 October,2023 05:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھگوڑے یوٹیوبر کی بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے جڑے روہت شرما سے خفیہ بات چیت منظر عام پر آگئی۔

روہت شرما یوٹیوبر کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو بدنام کرنے کا کہہ رہا ہے، مبینہ آڈیو ثابت کرتی ہے کہ یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی "را" کے ساتھ رابطے میں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی "را" کے لوگوں سے طے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

روہت شرما یوٹیوبر کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی کیخلاف "را" کے "پیڈ لائر" سے مل کر بدنام کرنے کا کہہ رہا ہے۔