راولپنڈی: (دنیا نیوز) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔
سرکاری ملازمین سمیت اساتذہ نے بھی تدریسی عمل کا 9 اکتوبر تک بائیکاٹ کر دیا۔
کلرک ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن ترامیم کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا، حکومت ظالمانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے حقوق وفاقی طرز پر بحال کیے جائیں، مطالبات کی عدم منظوری پر 10 اکتوبر کو لاہور میں دھرنا دیا جائے گا۔