لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ٹریڈرز اور بزنس کمیونٹی کی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
17 رکنی بزنس کمیونٹی کمیٹی کے کنوینیر چودھری عامر صدیق ہوں گے جبکہ میاں عثمان کو سیکرٹری نامزد کردیا گیا، بزنس کمیونٹی کمیٹی کے اراکین میں بابر محمود، سہیل محمود بٹ راڈو والے، شاہد نذیر اور سید عظمت علی کو شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں آغا ذوالفقار، حارث عتیق، سید مردان علی زیدی، جاوید بٹ، اظہر اعوان اور حافظ عطاء الرحمان جٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ملک ناظم، حافظ امیر علی اعوان، سہیل سرفراز منج، ذوالفقار علی بھٹی اور ملک کامران سلیم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔