حافظ آباد: بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کیساتھ ن لیگ میں شامل

Published On 06 October,2023 11:35 am

حافظ آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کو حافظ آباد میں بڑی کامیابی مل گئی، بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ن لیگ میں شامل ہو گیا۔

پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز، ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہوا، سابق ایم پی اے انتصار بھٹی، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اسی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی بھی ن لیگ کو پیارے ہو گئے۔

تمام رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیتی تقریب کولو تارڑ میں منقعد کی گئی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔