کاہنہ: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے حلقہ میں دورے کے دوران احتجاج کا نوٹس لے لیا، انہوں نے مظاہرین کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی، پرانا کاہنہ کے مکینوں نے شہباز شریف کی گاڑی روک کر اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔
شہباز شریف کی رہائش گاہ پر روہی نالہ تحریک کے ارکان نے ملاقات کی، شہباز شریف نے کمشنر لاہور کو عوام کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر کمشنر لاہور نے متعلقہ جگہ کا ہنگامی دورہ کیا اور روہی نالہ پر فوری کام شروع کرنے کےاحکامات دیئے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 5, 2023
شہباز شریف نے روہی نالہ تحریک کے ارکان کو سیوریج لائن کی بحالی پر کام جلد کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی، دورے کے دوران سابق معاون وزیراعظم رانا مبشر اقبال، اے سی ماڈل ٹاؤن اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان موجود تھے۔