لندن: (دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، واپسی کے پروگرام میں کسی قسم کی تبدیلی زیرغور نہیں۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا نوازشریف چند دن بعد عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب جائیں گے، ایک دو دن قبل وہ متحدہ عرب امارات آئیں گے، متحدہ عرب امارات سے 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق پاکستان روانہ ہوں گے، وطن واپسی کا نواز شریف کا پروگرام فائنل ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے مزید کہا کہ نوازشریف کے پروگرام میں کسی قسم کی تبدیلی زیرغور نہیں، نہ ایسی کوئی رائے ہے، مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، کوئی مفاہمتی یا کوئی مزاحمتی گروپ موجود نہیں، میں ان تمام افواہوں کی واضح طور پر تردید کرتا ہوں۔