لاہور: (ویب ڈیسک) تاجر برادری نے قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملکی معیشت چلائی، ان کی وطن واپسی پر محبتوں کا قرض چکائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نواز شریف کا شایانِ شان استقبال کریگی، مینار پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے، مارکیٹوں کو نواز شریف کے استقبالی بینرز سے سجایا جائے گا۔
چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ پنجاب کا تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، تاجر میاں نواز شریف کی محبتوں کا قرض چکائیں گے۔