لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف آج سہ پہر 3 بجے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اہم قومی امور کے علاوہ قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔