گورنر سندھ سے میئر کراچی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Published On 12 October,2023 01:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شہری نفرا اسٹرکچر کی بحالی، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

گورنر سندھ نے میئر کراچی کے ہمراہ امید کی گھنٹی پر سائلین سے مسائل معلوم کیے، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نے گورنر سندھ سے فیس اور ڈگری کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کر دی، کامران ٹیسوری نے میئر کراچی کو اس معاملہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر اور پارکوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں، ان اقدامات سے عام آدمی کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔