کراچی: (دنیا نیوز) میٹرک امتحانات میں نتائج تبدیلیوں کے معاملے پر میٹرک بورڈ کے کنٹرولر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
حکام نے میٹرک امتحانات میں نتائج تبدیلیوں بارے "دنیا نیوز" کی خبر پر ایکشن لے لیا، چیئرمین میٹرک بورڈ نے ڈپٹی کنٹرولر خالد احسان کو قائم مقام ناظم امتحانات تعینات کر دیا۔
میٹرک بورڈ نے بھی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں خالد احسان، شائق احمد اور منیر احسن شامل ہیں، کمیٹی نتائج تبدیلی معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔