کراچی: (دنیا نیوز) میٹرک نتائج میں تبدیلی کے معاملہ کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے سیکرٹری تعلیم سندھ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کمیٹی میٹرک کے جاری حالیہ نتائج اور ہیر پھیر کی تحقیقات کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تحقیقات کر کے سفارشات بھی دے گی تا کہ دوبارہ نتائج کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔
کمیٹی 14 دنوں میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کرے گی۔