کراچی: (دنیا نیوز) اساتذہ بھرتی کے معاملے پر اہم پیش رفت، نگران صوبائی وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نے نگران وزیر قانون سندھ عمر سومرو سے ملاقات کی ہے۔
وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا کہ اساتذہ بھرتی معاملے پر محکمہ قانون کے مشاورت کے عمل میں تیزی لائی جائے، ویٹنگ لسٹ کے مطابق اہل امیدواروں کے اگلے مرحلے کو قانون کے مطابق مکمل کیا جائے۔
رعنا حسین کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ قانون سندھ، ہائی کورٹ احکامات کی روشنی میں حتمی سفارشات پیش کرے۔
— Minister Education & Literacy Dept. Govt of Sindh (@MinisterEduGoS) October 10, 2023
وزیر قانون سندھ عمر سومرو نے کہا کہ امیدواروں کو مستقبل میں پیچیدگیوں سے بچانے کے لئے قانونی رائے لینا ضروری ہے، محکمہ قانون سندھ، قانونی معاملات میں معاونت کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔