لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانے کی سختی سے تردید کردی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کی اطلاع ملتے ہی شہبازشریف نے سی سی پی او سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، شہباز شریف کی گاڑی روکنے والے افراد پر ایف آئی آر شہباز شریف نے ختم کرائی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے واضح کرنے کے بعد ایف آئی آر خارج کر دی گئی تھی، شہباز شریف نے گاڑی روکنے والے افراد کو اگلے روز اپنے گھر بلایا، انہیں عزت دی، ان کی بات تسلی سے سنی اور مسئلہ حل کرایا، اس واقعہ کو جان بوجھ کر پراپیگنڈے کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔