کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو کرائے کم کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ حکومت کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 40 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے، انتظامیہ اور پولیس کرایوں میں کمی کے حکم نامے پرعمل درآمد کرائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث مہنگائی کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔