کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا یہ حال اس لیے ہوا کیونکہ سب خاموش تھے، اگر عوام خاموشی توڑ دیں تو کوئی ایک روپیہ بھی گھر نہیں لے جا سکتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ خاموشی تو ہماری ہر چیز پر ہے، خاموشی کی وجہ سے آج فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، ہم سب کو متحد ہو کر اسرائیلی مظالم پر آواز بلند کرنا ہوگی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، وسائل کے صحیح استعمال سے ہم ملکی بحران سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔