کراچی: (دنیا نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے کراچی سے کشمور تک عام انتخابات میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کر دیا۔
جی ڈی اے کے چیف آرگنائزر سید صدر الدین شاہ راشدی نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 29 اکتوبر کو سیہون شریف میں جلسہ ہو گا، 30 اکتوبر کے دن عمرکوٹ میں ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔
سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں والا باب بند ہونا چاہیے، انتخابات میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دھاندلی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کےساتھ ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔