گورنر سندھ نے جسمانی معذوری کے شکار شخص کو عمرے کا ٹکٹ دے دیا

Published On 24 October,2023 06:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسمانی معذوری کے شکار سید جان عالم کو عمرے کا ٹکٹ دے دیا۔

سید جان عالم نے 2 روز قبل اُمید کی گھنٹی پر آکرعمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سپیشل پرسن نے گورنر سندھ سے کہا کہ حرمین شریفین جا کر آپ کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعا کروں گا، کامران خان ٹیسوری کی جانب سے 50 ہزار روپے کیش بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔