کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کرغزستان کے سفارت کار نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں معروف صنعت کارحمزہ تابانی بھی موجود تھے، پاک کرغزستان تعلقات، ان میں فروغ کے اقدامات، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ نے کہا کہ سوویت یونین سے آزاد ی کے بعد کرغزستان نے نمایاں ترقی کی۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجودہے۔