لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمانت نواز شریف کا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا، انہیں مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسایا گیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔
The elected Prime Minister, Nawaz Sharif, was disqualified based on a fictitious and fabricated story. He was implicated in absurd cases and subjected to mistreatment. Any fair hearing would have established his innocence. Bail is a fundamental right, and we welcome the IHC…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 19, 2023
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کسی بھی منصفانہ سماعت سے ان کی بے گناہی ثابت ہو جاتی، ضمانت ایک بنیادی حق ہے اور ہم اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف کا غلبہ ہوگا، انشاء اللہ۔