اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست 26 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن: فرد جرم عائد کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں، سابق وزیر اعظم پر آئندہ ہفتے فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کر دی۔