لندن: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف بول پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ ہزاروں معصوم بچوں کو شہید یا معذور کرنے سے نہ یرغمالی بچائے جا سکیں گے نہ ہی امن قائم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید
انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام اسرئیلیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو اپنے رشتہ داروں کو کھو کر بھی بمباری کیخلاف بول رہے ہیں، غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔