پشاور: (دنیانیوز) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری جنرل پشاور ریجن کامران بنگش کو چمکنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بار بار گرفتار پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر آئی جی اور چیف سیکریٹری کے پی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بات ہوگی تو عدالت سے رجوع کیا جائےگا تاہم آج پھر ایک رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔