اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سنٹر کا عملہ ہفتہ اور اتوار کے روزہ بھی چھٹی نہیں کرے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، دفتری اوقات میں سنٹر سے نقشہ جات بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔