اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آمد کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج کی صفائی کر دی گئی ہے جہاں نواز شریف کچھ دیر آرام کریں گے، سابق وزیراعظم اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں قیام کے بعد نواز شریف لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تاہم پارٹی کارکنان کا ممکنہ طور پر اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پارٹی رہنماؤں نے کارکنان کو اسلام آباد ایئرپورٹ آنے کی ہدایت نہیں دی ہے۔