لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مینار پاکستان جلسہ میں ہونے والی تقریر کے مندرجات سامنے آگئے۔
نواز شریف نے اپنے جلسہ سے خطاب کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی، نواز شریف نے اپنے خطاب کے حوالے پارٹی کی سینئر قیادت کے ساتھ پوائنٹس شیئر کئے۔
مشاورت کے عمل میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، ملک احمد خان، عرفان صدیقی اور احسن اقبال شامل تھے۔
نواز شریف کا خطاب تقریباً 45 منٹ پر محیط ہو گا، تقریر میں احتساب کو کم اور ملکی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔