کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی، سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے نوازشریف کے چارٹر طیارے کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔
"دنیا نیوز" نے سی اے اے کی جانب سے جاری شیڈول کی دستاویز اور مسافروں کی تفصیلات حاصل کر لیں، جس کے مطابق نواز شریف کا چارٹر طیارہ صبح 9:25 بجے دبئی ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گا۔
سی اے اے کے مطابق شیڈول کے تحت چارٹر طیارے کے ذریعے نوازشریف دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کریں گے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کےبعد نواز شریف اسی چارٹر طیارے سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانہ ہوں گے۔
Flight Confirmation by Farhan Nazir on Scribd
دستاویز کے مطابق طیارہ اسلام آباد سے روانگی کے بعد لاہور ایئرپورٹ سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر لینڈ کرے گا، نوازشریف کے دبئی کی نجی ایئرلائن سے چارٹر طیارے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
نوازشریف بوئنگ 737 چارٹر پرواز کے تحت پاکستان پہنچیں گے، بوئنگ طیارہ نوازشریف کو لاہور ایئرپورٹ اتارنے کے بعد کل ہی دن 4:15 بجے فیری فلائٹ کے تحت خالی دبئی روانہ ہو جائے گا۔
List - 1 Attach With Flight Confirmation by Farhan Nazir on Scribd