قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف دبئی پہنچ گئے، کل وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے

Published On 20 October,2023 01:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سعودی عرب میں چند روز قیام کے بعد جدہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

میاں نواز شریف دبئی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر پہنچے ہیں، سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز بھی ساتھ موجود ہیں، لیگی قائد کل سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں سے لاہور روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بھی نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی آمد کے پیش نظر جاتی امرا میں استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خصوصی سجاوٹ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور چلے گئے: مریم نواز، ن لیگ کا ترانہ جاری

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔