نواز شریف کی آمد پر شہر میں ہوائی جہاز سے پھول برسائے جائیں گے

Published On 19 October,2023 10:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی آمد کے لیے بڑی سطح پر تیاریاں جاری ہیں، اب نواز شریف کی آمد پر لاہور شہر پر پھول نچھاور کئے جائیں گے۔

21 اکتوبر کو سیسنا طیارے لاہور شہر پر پھول گرائیں گے، ن لیگ نے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کر لیا، نجی فضائی کمپنی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت بھی دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن نے پھول نچھاور کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نواز شریف کی آمد پر سہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹہ تک دو طیارے شہر پر پھول برسائیں گے۔