قصور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے ضلع بھر سے 60 ہزار سے زائد کارکنان مینار پاکستان لے جانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا سب سے تاریخی استقبال کل نواز شریف کا ہو گا، کل قصور سے ملک برادران 30 ہزار سے زائد افراد لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک رشید احمد خان کے قافلے میں 130 اور ملک احمد سعید خان کے قافلے میں 150 بڑی ستر سیٹ بسیں شامل ہیں، صرف میرے حلقے سے 315 بڑی گاڑیاں مینار پاکستان لاہور جائیں گی۔
ملک محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے اب نواز شریف ہی واحد اور آخری چوائس ہے، 4 سال بعد نواز شریف کی پاکستان آمد پر لاکھوں افراد استقبال کریں گے۔