پشاور: (دنیا نیوز) ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ جب سے نواز شریف کو جعلی مقدمات میں نا اہل کیا گیا تب سے ملک بحرانوں کا شکار ہے۔
کینٹ ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ آج جشن کا سماں ہے، بڑی تعداد میں کارکن موجود ہیں، یہ قائد نواز شریف سے محبت ہے، نواز شریف کل پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک لوگوں کا یہ جذبہ آپ دیکھ رہے ہیں، نواز شریف نے ہمییشہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا، 2013ء میں نواز شریف کی جب حکومت آئی تو پاکستان میں امن اور خوشحالی آئی، موٹرویز بنیں۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ عوام نے خود ساختہ اور جعلی لیڈرز کو دیکھ لیا، اب نواز شریف کو دیکھیں گے، کارکنوں کی محبت ایسی ہے کہ لاہور جانے کیلئے گاڑیاں نہیں مل رہیں۔