لاہور: (دنیانیوز) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ، پی ٹی آئی نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا، پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی خود پسندی کیلئے آٹھ سو ستر ملین روپے خرچ کئے گئے ، ایک شخص کی بت پرستی،اس کےبیانیے کو پروموٹ کرنے کیلئے فنڈزرکھے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری وسائل پرپی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئےرکھا گیا بجٹ ہے، 30 سے40 افراد کو بھرتی کیا گیا،800اکاؤنٹ کھولےگئے جن سے ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی۔