پاسپورٹ ری نیو نہ ہونے پر چین میں تعلیم حاصل کرنیوالے سیکڑوں طلبا کا مستقبل تاریک

Published On 26 October,2023 05:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین میں تعلیم حاصل کرنے والے سیکڑوں پاکستانی طلبہ کا مستقبل تاریک ہو گیا، پاسپورٹ رینیول نہ ہونے پر ایڈوائزر نے چائنا چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ہائر ایجوکیشن کے لیے جانے والے سیکڑوں طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تین ہفتوں میں آن لائن پاسپورٹ رینیول کرنا ہوتا ہے، پاسپورٹ کی رینیول نہ ہونے سے ہماری سکالرز شپ ختم ہو جائیں گی،

طلبہ کا کہنا ہے کہ امیگریشن طلبہ کے پاسپورٹ کو ریجیکٹ کر رہی ہے، ہماری تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور پاکستان واپس جانا پڑ رہا ہے، پاکستان آکر پاسپورٹ بنوانے کے بعد ویزا لگواتے لگواتے تعلیم کا بڑا ہرج ہو گا۔

انہوں نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، ہمارے پاس چائنا سے واپسی ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں ہیں۔