لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاری اپنے پیغام میں صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کیلئے تمام تعریف ہے جو ظلم مٹاتا، سچائی کو عیاں کرتا اور مظلوموں کی دستگیری فرماتا ہے
انہوں نے کہا کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاؤں کے خلاف قائد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 26, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی کے تصور پر بلیک لاء ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں، ان شاءاللہ فتح انصاف کی ہوگی۔