کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک تک پہنچ گئی ہے۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ قطر میں ہندوستان کے 8 جاسوسوں کو سزائے موت سنانے پر ثابت ہو گیا ہے کہ ہندوستان خطے میں جاسوسی سے ریاستی دہشت گردی کا جال پھیلا رہا ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ ہندوستان کا چہرہ ایک نارمل ملک کا نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک کا ہے، ہندوستان جاسوسی کا جال بچھاتے ہوئے خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔