شیخ رشید کی شکیل مسعود اور میاں عامر محمود کو پی بی اے عہدے ملنے پر مبارکباد

Published On 01 November,2023 06:04 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سی ای او ڈان نیوز (ٹی وی) شکیل مسعود اور چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میں اہم عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ میری طرف سے سی ای او ڈان نیوز (ٹی وی) شکیل مسعود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین اور دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔