راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھتیجے راشد شفیق کو اپنا بیٹا اور سیاسی جانشین بنا لیا۔
عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ کا راشد شفیق کے ساتھ ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ لاوارث آدمی ہوں، اپنے بھتیجے راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرا ہر قسم کا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا، میرا بھتیجا راشد شفیق میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں، 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا شدید مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پرانتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہوگا۔