سپریم کورٹ: 90 روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Published On 03 November,2023 09:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں 90 روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہونگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عدالت کو 11 فروری کے روز انتخابات کرانے کی تاریخ دی تھی، رات گئے الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کے درمیان عدالتی حکم پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت اور الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کرانے کیلئے متفق ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن صدر سے ملاقات اور مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرے گا۔