اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی جی جیل خانہ جات کی الیکشن کمیشن آمد، میاں فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی مسائل بارے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نے الیکشن کمیشن حکام سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن پیشی سے متعلق گفتگو ہوئی، آئی جی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو جیل سے باہر پیشی پر لانے کیلئے وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ سے کلیئرنس ضروری ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کر رکھا ہے۔