لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے عزیز ساتھی ڈاکٹر اشرف طاہر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے انتقال کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ ہوا ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 4, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف طاہر کے فرانزک شعبوں میں وسیع تجربے کے ساتھ ہم لاہور میں پاکستان کی پہلی جدید ترین فرانزک سائنس ایجنسی قائم کرنے میں کامیاب ہوئے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے بانیوں میں سے ایک کے طور پر ڈاکٹر اشرف طاہر کی نمایاں خدمات کے لئے ان کا تہہ دل سے مقروض ہوں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ میری مخلصانہ تعزیت ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور دوستوں سے ہے، اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔