پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا، نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
صوبائی نگران کابینہ کا اجلاس دوپہرڈھائی بجے ہوگا، جس میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، صحت کارڈ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران غیر رجسٹرڈ اور روپوش افغان مہاجرین سمیت صوبے کے دیگر امور پر بھی بحث ہو گی۔