پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں مایوس کن نتائج والے سکولوں کے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
میٹرک امتحانات میں 20 فیصد سے کم نتائج والے سکولوں کے اساتذہ کے الاؤنسز روکنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، گریڈ 16 تک کے ملازموں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق 20 فیصد نتائج والے سکولوں کے گریڈ 17 کے ملازموں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے، امتحانات میں ناقص کارکردگی والے سکولوں کے اساتذہ کے خلاف مزید کارروائی بھی ہوگی۔